• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ضلع ٹنڈواللّٰہ یار سے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی(این این آئی)سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی جس سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے،او جی ڈی سی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع چاکرون آئل فیلڈ سے تیل کی ایک اور کامیاب دریافت ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی دریافت چاکرون فیلڈ میں کی گئی 1926 میٹر گہرائی کی کھدائی کے بعد ممکن ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید