اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) مالیاتی ڈسپلن کیلئے وزارت خزانہ نےرواں مالی سال کیلئےضمنی گرانٹس جاری کرنے پر پابندی لگادی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ہدایات جاری کردیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سےمنظوراورطےشدہ بجٹ کےعلاوہ کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں ہوگی،صرف شدیدقدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جاسکےگی۔وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے لیے فنڈز کے اجراء سے متعلق مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ارسال کردیا- ایڈہاک ریلیف الاونس کے لیے اضافی فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔جاری کردہ بجٹ سےفنڈزکسی دوسرے مقصد کے لیےاستعمال کیےجا سکیں گے،مختص فنڈزکسی دوسرے مقصد کے لیےاستعمال کی بھی اجازت لینا ہوگی ۔تاہم جاری شدہ بجٹ کےعلاوہ فنڈز کسی دوسرے مقصدکے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے-