اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل پراویڈنٹ فنڈز پرسالانہ شرح منافع تیرہ اعشاریہ نو سات فیصد سے کم کرکے بارہ اعشاریہ چار چھ فیصد مقرر کردیا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2024۔25 کے لیے جی پی فنڈکامارک ریٹ 12اعشاریہ 46فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2023۔24 میں جی پی فنڈ پرمارک اپ ریٹ13اعشاریہ 97 فیصد مقررتھاتاہم مالی سال 2022۔23 میں پراویڈنٹ فنڈز پرمارک اپ ریٹ 14اعشاریہ 22 فیصد تھا۔