پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کا 11 واں کیس سامنے آگیا، ضلع ٹانک میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ )،اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدا پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی سے تعلق رکھنے والے 10ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو رواں سال خیبر پختونخوا سے سامنے آنے والا گیارہواں کیس ہے، اس کے ساتھ ہی سال 2025میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔