• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت، لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایات

اسلام آباد(آئی این پی) خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کی کوششیں تیز کردی گئیں، ایران، عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا سفری متبادل دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر فیری سروس کے جلد آغاز کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔فری سروس کے لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ زائرین اور کاروباری برادری کیلئے یہ سروس سستے، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری متبادل کے طور پر پیش کی جائیگی۔ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ نے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کو فیری سروس کے لائسنس اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اب لائسنس کے اجرا کا عمل چھ ماہ کے بجائے صرف ایک ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔ وزیر بحری امور نے واضح کیا کہ لائسنسنگ عمل کو سنگل ونڈو اور ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید