• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی ادارے اقلیتوں کیلئے کھلنے لگے، ان کی سول سروس میں عملی شمولیت

لاہور (آصف محمود بٹ ) ریاستی   دروازے اقلیتوں کیلئے کھلنے لگے:ان کی سول سروس میں عملی شمولیت ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قومی آؤٹ ریچ پروگرام نے شراکتی طرزِ حکمرانی کی نئی بنیاد رکھ دی،ہر شہری کو مذہبی آزادی اور برابری کے مواقع حاصل ہیں۔ پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں قومی آؤٹ ریچ پروگرام برائے اقلیتوں کے تحت خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں 42اقلیتی امیدواروں جن کو سی ایس ایس کی تیاری کے لیے تربیت فراہم کی گئی اور ان کو تربیت دینے والے سول افسران نے شرکت کی۔  ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی، فرحان عزیز خواجہ نے بتایا کہ 42اقلیتی امیدوار سی ایس ایس کے  امتحان کے لیے تیار ، شخصی ترقی کے شعبوں میں تربیت دی گئی ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیر تربیت افسران اور اقلیتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان مذہبی ہم آہنگی، سماجی شمولیت اور برابری کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے آئین پاکستان کی شق 20 اور 36 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو اپنے مذہب پر عمل، تبلیغ اور اس کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11اگست 1947کی تاریخی تقریر کا حوالہ دیا جس میں بانی پاکستان نے کہا تھا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں، مسجدوں یا کسی اور عبادت گاہ میں جا سکتے ہیں۔ مذہب کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید