• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 25 سال سروس یا 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ، قانون منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی ، ایوان نے سندھ سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ ترمیم کے مطابق اب 25سال کی ملازمت یا 55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون نے کہا کہ یہ 1973کا قانون ہے اس بل میں ترامیم کی ضرور ت ہے۔سندھ اسمبلی میں صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ تاہم بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ارسال کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید