• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ میں آتشزدگی، سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں آتش زد گی کے نتیجے میں سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی لفٹ بھی آتشزدگی کے نتیجے میں جل گئی اور سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک ہوگیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نےلفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین جلادیں۔آگ لگنے سے سیکنڈ فلور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈبھی جل گیا۔پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کاریکارڈ لفٹ کےقریب رکھاہواتھا۔آگ لگنےکی وجہ سے سٹی کورٹ کےایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہوگئے۔ عدالتی عملے کے مطابق آ گ رات دوسے ڈھائی بجےکےدرمیان لگی۔جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کاریکارڈ جل چکاتھا۔ آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کوبھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید