کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل یونٹ-II میں8بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس کا مقصد مریضوں کو بہتر، محفوظ اور بروقت نگہداشت فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری ، میڈیکل یونٹ ٹو کے سربراہ پروفیسر تنویر عالم ودیگر نے شرکت کی۔ آئی سی یو معیار کے 8نئے بستر،جدید ECG مشینیں، ایمرجنسی کے لیے سکشن مشین اورہمہ وقت فعال مانیٹرنگ سسٹمزکی تنصیب کی گئی ہے۔اس موقع پر میڈیکل یونٹ-II کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر عالم نے اسپتال انتظامیہ بالخصوص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ جدید یونٹ ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کی ترقی اور مریضوں کی معیاری نگہداشت کے لیے ایک عملی مثال ہے۔