کراچی( خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں،کاغذی بازار لائٹ ہاوس میں پاکستانی پرچموں،جھنڈیوں ،اسٹیکرز، پاکستانی پرچم کے رنگوں والی ٹوپیاں ،لباس اوردیگراشیا کے اسٹالزسج گئے۔تفصیلات کے مطابق یکم اگست جمعے کوسندھ اسمبلی بلڈنگ سمیت کئی عمارتوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں پر مبنی برقی قمقموں سے سجادیا گیاہے ،جبکہ شہر کے مختلف علاقوںکی دکانوں کے علاوہفٹ پاتھوں اور چوراہوں پر اسٹال سجادئیے گئے ہیں،جشن آزادی منانے کے حوالے سے عوام میں جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔