• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض السلام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں 7افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق، خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹوں خواجہ دانیال السلام، خواجہ حمزہ السلام، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس محافظ کے ہمراہ ڈی ایچ اے فیز 6، خیابانِ راحت پر واقع قرآن اکیڈمی مسجد میں نمازِ جمعہ اور نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد مسجد کی اندرونی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید