• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ قتل کیس، گواہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت / جوڈیشل کمپلیکس نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں آئندہ سماعت پر گواہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اہم گواہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی مسلسل عدم حاضری سے مقدمہ التوا کا شکارہے۔فوکل پرسن نے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی عدم حاضری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد ، راجا شمیم اور محسن عباس پیش ہوئے۔ عدالت نے جیل حکام کو گرفتار تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ۔پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید