کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا واقعہ،قاتل کیسے مسجد میں داخل ہوا کہاں سے فرار ہوا مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آ گئیں۔ ملزم مسجد میں مرکزی دروازے سے داخل ہوا ۔ملزم نے سیڑھیوں کے قریب شمس الاسلام پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی۔ملزم نے فرار ہونے کیلئے مسجد کے دوسرے دروازے کا انتخاب کیا ۔