• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمس السلام کے قتل میں ملوث ملزم کے بیرون ملک فرار روکنے کیلئے ایف آئی کو خط

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سینئر وکیل شمس السلام کے قتل میں ملوث ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کےلئے ایف آئی کو خط لکھ دیا گیا۔ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان ولد نبی گل ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے ۔خط میں ملزم کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید