• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانےکی حدود جی پی او چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روشن سلمان اور راشد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے دو پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ تھانہ کی حدود ایف بی ایریا بلاک 5، ندی کنارے غوثیہ مسجد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم ساقب اور راحیل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، تین موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید