• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے اسکول ٹیچر کی لاش چائنہ پورٹ سے برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دو دریا کے قریب جمعرات کو دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے اسکول ٹیچر کی لاش چائنہ پورٹ سے برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانہ کی حدود دو دریا کے قریب جمعرات کی دوپہر کو دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ والے شخص کی لاش چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے مل گئی جسے ایدھی کے رضاکاروں نے لانچ کے ذریعے ساحل پر منتقل کر نے کے بعدجناح اسپتال منتقل کی ، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اورنگ زیب کے نام سے کی گئی ، جہاں پر متوفی کے بھائی نے اورنگ زیب عالم کے لاش کی شناخت کر لی ، متوفی اورنگ زیب کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کے قریبی مسجد میں ادا کی گئی اور آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخا کر دیا ۔ جاں بحق ہونے والے دونوں کمسن بہن ، بھائیوں 8سالہ احمد اور5 سالہ آیت دختر اورنگ زیب کی لاشیں جمعہ کی صبح سی ویو کے ساحل کے مختلف مقامات سے مل گئیں تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید