کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کور ٹ نے مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم کے کیس میں درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔وراثت کی تقسیم کے کیس میں جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیا نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔سیشن عدالت ملیر نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ ناظر نے جعلی اور من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی، ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے۔عدالت کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیا حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا تھا، کیس میں تاحال اشیا کی فہرست نہیں بنائی گئی۔