• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

میران شاہ ( آن لائن ) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ ہوا۔ گزشتہ روز پاک فوج کے تعاون سے ہونے والے اہم جرگے میں قبائلی مشران و عمائدین کی بھرپور شرکت ہوئی۔ مشران و عمائدین نے امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔ قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید