• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے حق میں آسٹریلیا کے ہاربر برج پر لاکھوں جمع، برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک میں بھی مظاہرے

سڈنی ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ، ناکہ بندی اور جبری قحط کیخلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور اور تاریخی ہاربر برج پر لاکھوں افراد نے ریلی نکالی ، ہاربر برج پر تاحد نگاہ انسانوں کا سمندر تھا،جرمنی ، ڈنمارک ، انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں مسلط کردہ قحط کی مذمت کی ، غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا، جکارتہ میں مظاہرین نے مصر سے رفح کی راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہاربر برج پر فلسطینیوں کے حامی لاکھوں افراد نے تیز ہواؤں اور بارش کے باوجود برج پر مارچ کیا، "فوری جنگ بندی" اور "فلسطین آزاد کرو" کے نعرے لگائے، مارچ میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج بھی شریک تھے جو آسٹریلیا کے سابق وزیر خارجہ اور نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر باب کار کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے دیکھے گئے، بائیں بازو کی گرینز پارٹی کی نیو ساؤتھ ویلز کی سینیٹر مہرین فاروقی نے وسطی سڈنی کے لینگ پارک میں جمع ہجوم کو بتایا کہ یہ مارچ "تاریخ رقم کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید