کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جبری قحط سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 175ہوچکی ہے جس میں 93بچے شامل ہیں، دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری اور امداد ی مراکز پر خوراک کے حصول کیلئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 119 فلسطینی شہید اور 866 زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ کے اسپتالوں سے جمع اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے امداد کے منتظر 65فلسطینیوں کو شہید اور 511افراد کو زخمی کردیا۔ دوسری جانب اسرائیلی انتہا پسند وزیر بن گوئر کی قیادت میں یہودی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پرھاوا بول دیا۔