اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کار کردگی بہتر بنا نے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات اور لیگل فریم ورک اور گورننس میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس مقصد کیلئے وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جائیدادوں کی پبلک پرا ئیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل سر گر میوں کا جا ئز ہ لے کر ایک ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی،کمیٹی پراپرٹیز کے کرایہ کے ایو یلو ایشن سسٹم کا جائزہ اور شفاف میکانزم تجویز کریگی ،کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اآہنگی ۔چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ۔وزارت قانون کے ایک ماہر۔چاروں صو بوں کے بورڈ آف ریونیو سے ایک ایک نمائندہ ۔سی ای او پنجاب اربن یونٹ ۔ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے۔سی ای او پی تھری اے شامل ہیں۔ کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے اپریشنز اور بز نس پرا سیس کا جا ئزہ لے گی اور ادارے میں سٹرکچرل اصلاحات کیلئے روڈ میپ تجویزکرے گی۔