• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: 2 سالہ بچی کو سوٹ کیس میں چھپانے پر خاتون گرفتار

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیوزی لینڈ میں 2 سالہ بچی کو سوٹ کیس میں چھپا کر لے جانے کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون کو ایک بچی کو سوٹ کیس میں چھپا کر لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بس ڈرائیور نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ اس نے ایک سوٹ کیس میں کچھ حرکت محسوس کی جس پر خاتون سے اجازت لے کر جب سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں 2 سال کی ایک بچی موجود تھی۔

تفتیش کار ڈیٹکٹیو انسپیکٹر سائمن ہیریسن نے کہا کہ بچی  سوٹ کیس میں بند ہونے کی وجہ سے شدید گرم ہو رہی تھی مگر بظاہر مکمل طور پر محفوظ لگ رہی تھی۔

سائمن ہیریسن نے مزید کہا کہ بچی کو ٹیسٹ وغیرہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کو بچی کے ساتھ غیر مناسب رویہ برتنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم  حکام نے خاتون کے حوالے سے مزید کسی قسم کی کوئی اور تفصیل نہیں بتائی ہے۔

دوسری جانب بس کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی 3 سال سے کم عمر بچوں کا کرایہ وصول نہیں کرتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید