کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگ کرکٹرز الیون نے پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں ساٹھ اوورز کی بیٹنگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ کم روشنی کے سبب کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔اس سے قبل پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 385 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس میں روحیل نذیر کی ناقابل شکست سنچری شامل تھی۔اس طرح پاکستان شاہینز کو اب بھی 202 رنز کی سبقت حاصل ہے۔کینٹربری میں روحیل نذیر جو گزشتہ روز 98 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 120 گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے 100 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں سٹورٹ وان ڈر مروو 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ فیروز خوشی نے 33 اور اینڈی ُ امید نے 30 رنز بنائے۔ مبصر خان ، مہران ممتاز اور عبید شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔