کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ میچوں کے آخری تینوں گروپ لیگ میچ فیصلہ کن ثابت ہوئے ۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ٹورنامنٹ کی چیمپئن زون چھ نے اپنے آخری میچ میں زون تین کو 288 رنز ، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون سات نے 132 رنز کے خسارے کے باوجود زون دو کو 3 وکٹوں اور بقائی کرکٹ گراؤنڈ پر زون پانچ نے زون ایک کو 50 رنز سے شکست دےدی۔