کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد انڈونیشین بچے کے انداز میں منایا ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ حارث رؤف کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد کیے گئے دلچسپ جشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔