کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عالمگیر شیخ کی اسنوکر میں گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس (اے سی بی ایس)نے ورلڈ پول ایسو سی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر زمیں اپنا نیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔ اے سی بی ایس کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا بھر میں بلیئرڈ اور پول کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ پاکستانی اسنوکر اینڈ بلیئرڈ کا دنیا بھر میں بہترین کارکردگی کا اعتراف بھی ہے۔ دریں اثنا پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے عالمگیر شیخ کو بورڈ آف ڈائریکٹرمیں نمائندہ مقرر کئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔