کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جرمنی میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کے غائب ہونے ، دستے کے انتخاب میں ہونے والی بے ضابطگی کی تحقیقات قائم کمیٹی نے کام شروع کرکے دستے کے سربراہ جاوید میمن، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر کو سوالات بھیج دیے ہیں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کمیٹی کو رپورٹ15دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق کمیٹی دو کھلاڑیوں شاذل احمد اور ندیم علی کے لاپتہ ہونے کے حالات کا پتہ لگائے گی، کسی بھی غفلت یا عمل میں ناکامی کی ذمہ داری کا تعین کرے گی، لاپتا ہونے والوں گرفتاری کیلئے دستے کے سربراہ نے برلن پولیس کو آگاہ کردیا تھا ۔