کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاڈرہل سےپاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی پیر کی شب وطن واپس روانہ ہوگئے۔پاکستان جانے والوں میں خوشدل شاہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔انجری کا شکار بیٹر فخر زمان فلوریڈا سے پاکستان روانہ ہونگے ون ڈے اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی منگل کوویسٹ انڈیز پہنچیں گے ۔