کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی بائیو مکینکس لیب چند ہفتوں میں مکمل فعال ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 8 برس قبل اسے مقامی یونیورسٹی کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ آئی سی سی سے منظورہ شدہ پی سی بی کی بائیو مکینک لیب کیلئےاین سی اے کے احاطے میں قائم بلڈنگ کو مکمل کیا جا رہا ہے۔