• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی زیر قیادت بیرون ملک دوسری ٹی 20 سیریز میں کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل ساتویں ٹی ٹوئنٹی ، مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد بیرون ملک پہلی اور سلمان آغا کی کپتانی میں بیرون ملک دوسری سیریز اپنے نام کی ہے۔ سلمان آغا کی کپتانی میں پچھلے پانچ ماہ میں پاکستان نے چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے دوروں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں فتح حاصل ہوئی ۔ دریں اثنا میچ کے بعد شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے بات چیت کی۔ شاہین نےسفیان سے پوچھا کہ ایسا کیا کیا کہ اتنی شاندار بولنگ رہی۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ پلان دیا گیا تھا اسی پر عمل کرنے کی کوشش کی ۔ سینئرزاور کوچز کوپتہ ہے کہ میں کس کنڈیشنز میں اچھا ہوں میں اپنی محنت کرتا ہوں ،اللہ کا شکر ہے کہ سیریز جیت گئے ، جن لوگوں نے دعائیں کیں انکا بھی شکریہ ۔ 

اسپورٹس سے مزید