• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان ایک بار پھر ان فٹ، ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بیٹر فخر زمان ایک بار پھر ان فٹ ہوگئے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پی سی بی نے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ وہ پیر کی شام لاہور کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ فخر زمان فوری وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میں ری ہیب کریں گے تاکہ ایشیا کپ سے قبل مکمل فٹ ہوسکیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 8 اگست سے شروع ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید