• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ گلشن مزدور میں ہوٹل پر ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ گلشن مزدور میں واقع ہوٹل پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح ملزم کی فائرنگ سے دو افراد 21 سالہ حبیب الرحمنٰ ولد سعد اللہ اور 25 سالہ عبد الوہاب ولد علی محمد جاں بحق ہو گئے،مقتول حبیب الرحمن ٰکے شناختی کارڈ پر مستقل پتا قلع عبداللہ جبکہ مقتول عبدالوہاب کے کارڈ پر عارضی پتا ضلع سانگھڑ اور مستقل پتا پنو عاقل ضلع سکھر کا درج ہے،دہرے قتل کا مقدمہ مقتول حبیب الرحمنٰ کے کزن محمد اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،مدعی کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں کو قتل کیا گیا ہے،واردات اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار بجکر 27 منٹ پر ہوئی ،ایک ملزم پیدل چلتا ہوا آیا اور ہوٹل میں گھس کر اندر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی اایس ایچ او پرویز سولنگی نے بتایا کہ 19 جولائی کو ہوٹل مالک کا کسی پارٹی سے جھگڑا ہوا ، مقتول عبدالوہاب ہوٹل کا ملازم جبکہ حبیب الرحمنٰ ہوٹل مالک کا مہمان تھا،مقتول عبدالوہاب کو سینے پر دو گولیاں جبکہ مقتول عبدالرحمٰن کو ایک گولی لگی ہے، واقعہ بظاہر اسی جھگڑے کا شاخسانہ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی،ملزم نے آتے ہی وہاں موجود افراد پر فائرنگ کی اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید