کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اپنے رجسٹرڈ کنسٹرکٹرز، آپریٹرز اور کنسلٹنگ انجینئرز، فرمز، ملکی و غیر ملکی کمپنیز جن کے لائسنس کی معیاد 30 جون کو ختم ہو گئی تھی اس کی تاریخ میں توسیع کر دی ، آخری تاریخ 31اگست مقرر کی گئی ہے، سیکرٹری اور رجسٹرار خادم حسین بھٹی نے وضاحت کر دی ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد لائسنس کی تردید نہیں کی جائے گی۔