• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل پر وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، ججز سے بورڈ ڈسچارج کرنے کی استدعا کی، قائم مقام چیف جسٹس کا فوری طور پر بورڈ ڈسچارج کرنے سے انکار ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ وقفے کے بعد بورڈ ڈسچارج کردیا جائے گا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا نے بھی بورڈ ڈسچارج کرنے سے انکار کیا، وکلا اور فاضل جسٹس کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا، وکلا نے کہا کہ سینیئر وکیل کے قتل کے خلاف بار نے ہڑتال کی ہے، عدالت وکلا کی ہڑتال کے پیش نظر بورڈ ڈسچارج کرے، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس میں کہا کہ ٹی وی پر سب نشر ہوچکا ، ملزم کی نشاندہی ہوچکی ہے، قاتل نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اب احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، ججز نے وکلاء کامطالبہ جزوی طور پر منظور کرلیا وقفے کے بعد تمام بورڈ ڈسچارج کردیئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید