• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث افغان باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ اے پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں پولیس نے فخرالدین ولیکا روڈ سے بین الصوبائی منشیات فروش ملزم محمد نسیم ولد حاجی عبدالولی کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس برآمد کی ،پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ افغان باشندہ اور بس کے ذریعے منشیات افغانستان سے لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا ہے،دوسری کارروائی میں پولیس نے گاڑو چوک پٹھان کالونی سے جرائم پیشہ اور انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل میاں سید بادشاہ ولد میاں میر امین کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا ،دوران انٹیروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے کچھ روز قبل میٹروول سائیٹ ایریا میں بسکٹ کی گاڑی والے سے اپنے دوست شینا کے ساتھ مل کر 80 ہزار روپے چھینے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید