کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ قوم آج اپنے مستقبل کیلئے نکلے گی، مائیں بچے بوڑھے جوان سب اپنی آزادی کیلئے نکلیں گے آج کا احتجاج ثابت کردے گا کہ یہ قوم ہر قسم کے ظلم و ستم سہہ کر بھی عمران خان کے ساتھ ہے ،یہ نظام اپنی موت آپ مررہا ہے حقیقی آزادی قوم کا مقدر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج 5اگست کو پوری قوم گھروں سے نکل کر ایسا احتجاج ریکارڈ کرائے گی جو آج تک کسی نے نہیںدیکھا ہوگا۔ ملک کے ہر گلی کوچے سے لوگ اپنے لیڈر کی کال پر لبیک کہتے ہوئے جوق در جوق نکلیں گے انہوںنے کہاکہ بدترین مظالم سہنے کے بعد بھی پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوںگے یہ نظام اپنی موت آپ مررہا ہے۔