• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں ہونے والی بےضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے محکمہ صحت میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ محکمہ میں کرپشن اور کمیشن کے سوا کچھ نہیں ہورہا یہ بات انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان کے آفس نے مختلف ٹینڈرز اپ لوڈ کئے اور 7 مئی کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ڈائریکٹر جنرل کو ایک مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ٹینڈرز کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے اس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی مگر محکمہ صحت نے ان کا جواب نہیں دیامحکمہ صحت نے 14 نومبر 2014 کو مشینری اور طبی آلات کی خریداری کیلئے ایک نیگوشیئیٹ ٹینڈرجاری کیا اور اس میں تین دن کا وقت دیا گیا اور مبینہ طور پر پیشگی ادائیگیاں بھی کی گئیں تاہم 4 اگست 2025 تک مکمل سامان نہیں پہنچا14 جون کو ڈسپوزیبل آئٹمز کے نام پر ایک اور نیگوشیئیٹ ٹینڈرجاری ہوا اور اس میں بھی تین دن کا وقت دیا گیا مارکیٹ ریٹ سے مبینہ طور پر کئی گنا زیادہ پیسے ادا کئے گئے کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے ای پی آئی کے حوالے سے غلط دعوے کیے جارہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ای پی آئی بلوچستان خود ویکسین نہیں خریدتی بلکہ وفاق خریدتا ہے اس سلسلے میں اگر پوچھنا ہے تو وفاق سے پوچھا جائے انہوں نے الزام عائد کیاکہ محکمہ صحت میں گریڈ ایک سے 16 تک کی اسامیوں پر ہونے والی تعیناتیوں میں ہر گریڈ کی قیمت مقرر کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعیناتیاں روک کر تحقیقات کرائی جائےانہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر صحت کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید