• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی صدرات میں ہوا جس میںاراکین مجلس عبیداللہ گورگیج اور غلام دستگیر بادینی کی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب پانیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔نشست میں شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو ، یورولوجی کے ترمیمی بلز تفصیلی غور کیا گیا ،اس موقع پر محکمہ صحت کی جان سے مجوزہ بلز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اراکین مجلس نے مختلف نکات اٹھائے اور تجاویز دیں۔نشست میں بلز کو بہتر بنانے کے لیے مزید مشاورت کے لئےکمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد بلز کو حتمی شکل دے کر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید