کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچلاک گنج منڈی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ہوا۔جس میں لاٹھیوں اور آہنی مکوں کے وار سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔کچلاک پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔