• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا اہم مشاورتی تعلیمی و انتظامی کمیٹی کا اجلاس

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا اہم مشاورتی تعلیمی و انتظامی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزدفتر نائب مہتمم حضرت مولانا راشد الحق سمیع کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دارالعلوم کے تعلیمی مسائل، چار ماہی امتحانات کی تاریخ کا تقرر اور دیگر متعلقہ اہم مسائل پر گفتگو ہوئی،اس کے ساتھ ساتھ اہم انتظامی امور بھی زیربحث آئے، تعلیمی و انتظامی کمیٹی کو بحال وفعال کرنے پر تمام اراکین کی طرف سے نہایت خوشی ومسرت کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں جو فیصلے باہمی مشاورت سے طے کئے گئے جن میں ربیع الاول کے دوسرے ہفتے میں وسطانی امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس مدظلہ کی تجویزپر دورہ حدیث کے طلباء کی نگرانی کے لئے خصوصی نظام وضع کیا گیا ۔اجلاس کے آخر میں مولانا راشد الحق سمیع اور شرکاء کی تجویز پر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کو اس کمیٹی کا نگران منتخب کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید