اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)قائد ملتِ جعفریہ آغاحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عشرہ اسیران کربلا ہفتہ کوپورے پاکستان میں آغازہوگیا۔اس موقع پرملک بھرمیں مجالس عزا ہوئیں اور ماتمی جلوس برآمد کیے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور ذاکرین و واعظین نے اسیران کربلا مخدرات ِعصمت و طہارت کی عظیم قربانیوں کو سپاس عقیدت پیش کیا۔عزاداری کے پروگراموں میں اس عہد کا اعادہ کیا کہ مشن زینب و زین العابدین ؑکو ہر حال میں جاری و ساری رکھا جائے گا ۔ اسلام آباد میں بھی مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں عشرہ اسیران کربلا کے سلسلے میں مجالس و ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔