• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم ِ ہیپاٹائٹس پر راولپنڈی میں سیمینار

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم ِ ہیپاٹائٹس پر راولپنڈی میں سیمینار ہوا۔ڈاکٹر طارق ملک نے کہا کہ ہیپاٹائٹس دو لفظوں کامرکب ہے جس کا مطلب ہے جگر کی سوزش ہیپاٹائٹس ایک قابل ِ علاج مرض ہے صحت مند طرز ِ زندگی اپناکر اس سے بچا جا سکتا ہے ڈاکٹر محمود الرّحمن اور حکیم بشیر بھیروی نے کہا کہ ہیپاٹا ئٹس دنیا بھر میں اموات کی آٹھویں بڑی وجہ ہے یہ جگر کے خلیات پر حملہ کرتا ہے جگرکا خودکار دفاعی نظام مفلوج ہونا شروع ہو جاتا ہے اسکی علامات میں آنکھوں میں بے نوری، مسلسل تھکن کمزوری،دل کی دھڑکن میں تیزی ،وزن میں کمی ،پسلیوں میں درد ہونا اسکی خاص علامات ہیں اور ہر تین ماہ بعد اپنا مکمل میڈیکل چیک اپ کروائیں۔ اس موقع پر ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر ِ اہتمام ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ حکیم اشرف علی ہاشمی نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کیں۔
اسلام آباد سے مزید