راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او خالد ہمدانی نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گاقانون کی بالادستی اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،سوموار کو پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اپنے زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں سی پی او نے امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس افسروں کو خصوصی ہدایات دیں، ان کاکہنا تھاکہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ، سی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے،جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سیکورٹی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارگردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔