• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشے میں خاتون سواری کوطلائی چین سے محروم کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رکشے میں سوار 2عورتوں نے ڈرائیور سے مل کر خاتون سواری کوطلائی چین سے محروم کردیا،تھانہ رتہ امرال کو پروین اختر نے بتایاکہ میں نے موتی بازار راجہ بازار سے ایک آٹو رکشہ ڈھوک حسو کیلئے بُک کروایا تو رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ میں دو عورتوں کو ساتھ بٹھالوں ان عورتوں نے بھی ڈھوک حسو جانا ہے،تو میں نے کہا ٹھیک ہے تو رکشہ ڈرائیور نے دونوں عورتوں کو میرے ساتھ رکشے میں بیٹھایا ان دو عورتوں کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جس کی عمر تقریباً 10 سال ہو گی ، نامعلوم رکشہ ڈرائیور جیسے ہی ڈھوک حسو چوک پہنچا تو دو عورتوں نے بچے کی مدد سے میرے گلے سے ڈیڑھ تولے کی چین اتار لی اوررکشہ ڈرائیورمجھے زبردستی ڈھوک حسو چوک کے قریب بغیر کرایہ ہی اتار کر بھاگ گیا۔
اسلام آباد سے مزید