• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینڈورہ میں نوجوان کے پیٹ میں چھری گھونپ دی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پینڈورہ میں نوجوان کے پیٹ میں چھری گھونپ دی گئی ، تھانہ نیوٹاؤن کو قمر زمان نے بتایا کہ پینڈورہ میں رات کوگھر میں موجود تھا کہ گلی میں شور واویلا کی آواز آئی جب میں ہمراہ اسد علی گلی میں پہنچا تو میرا پھوپھی کا بیٹاجاوید میر اور ملک عبد الرحمن آپس میں گلو گیر تھے کہ اسی دوران ملک عبد الرحمن کا والد ملک تنویر مسلح چھری بھاگتا ہوا آیا اور جاوید میرکے پیٹ کے دائیں جانب زور سے چھری اندرگھسا دی اور فوراً اپنے بیٹے ملک عبد الرحمن کو ساتھ لیکر موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید