• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں یومِ شہداء پولیس قومی جوش و جذبے، احترام کیساتھ منایا گیا

ملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی، مظفر گڑھ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)یوم شہدائے پولیس پولیس ہیڈ کوارٹرز ملتان میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، کمشنر ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حا مد سندھو، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ڈی آئی جی ایڈمن ساؤتھ پنجاب محمد شعیب نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ ضلع کونسل ہال خانیوال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان تھیں۔ڈی پی اواسماعیل کھاڑک نے کہا کہ میں شہداء پولیس کو سلام عقیدت پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے کہا ہے پنجاب پولیس نے اپنے فرض نبھانے اور ملک میں امن و استحکام لانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے. آج یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔یوم شہداء پولیس کے حوالے سے مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے نجی میرج ہال میں تقریب منعقد کی گئی،،تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اصغر اولکھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی اور پولیس شہداء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،،اس موقع پر شہداء کی فیملیز میں گفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید