اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 9 ارکان کو نااہل کیا، کمیشن نے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔