ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کامیاب طلباء کے والدین بھی موجود تھے۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے پوزیشن حاصل کرنیوالے ہونہار طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور ان کی محنت، لگن اور جذبے کو سراہا۔