ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر ایڈمن محمد عقیل نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے استعفیٰ دے کر لودہراں ، شجاعباد، دنیا پور، بورے والا کی صفائی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی ڈائیو کو جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر سینئر آفیسران جن میں ڈپٹی منیجر عثمان خورشید، حبیب خان سمیت دیگر ملازمین نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خیرباد کہہ کر ٹھیکیدار کمپنیوں کو جوائن کر لیا ہے۔