• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی میں یوم استحصالِ کشمیربارے تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یومِ استحصالِ کشمیر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں مرکزی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔ ریلی میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔
ملتان سے مزید